22 لیسکوافسرگریڈ 19میں ترقی کیلئے ہونیوالے محکمانہ امتحان میں فیل

  22 لیسکوافسرگریڈ 19میں ترقی کیلئے ہونیوالے محکمانہ امتحان میں فیل

  

لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کئی افسر گریڈ 19میں ترقی کے لئے ہونے والے محکمانہ امتحان میں فیل ہو گئے۔ 30 میں سے 22 افسر امتحان میں فیل قرار دیئے گئے۔ 22 ڈپٹی منیجرز و ڈائریکٹر زمحکمانہ امتحان میں فیل ہو گئے، امتحان میں پانچ آفیسر پاس جبکہ دو غیر حاضر رہے۔ نتائج کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر اسداللہ بٹ، ایکسیئن سٹریٹ لائٹ چودھری محمد علی، ایکسیئن کنسٹرکشن فیصل آفریدی، ایکسین مغل پورہ ڈویژن فیضان قادر، ایکسین پھول نگر امداد علی، ایکسین جی ایس سی زاہد قیوم کھوکھر، ملک بلال، ایکسین پرکیورمنٹ محمد ابوبکر خان شیروانی، محمد آصف خان، ایکسیئن گلشن راوی بشارت بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمال، ڈپٹی منیجر محمد نعیم، ایکسین ایم اینڈ ٹی شیخوپورہ محمد رضوان، ایکسیئن کنسٹرکشن اوکاڑہ نعمان احمد، شاہد امجد ملک، ایکسین کامران نوید، فیاض احمد، عطا المجیب، عرفان اللہ، ایکسیئن شاہد اقبال ملک فیل ہو گئے جبکہ ایکسیئن ڈیفنس ڈویژن فیضان بٹ، ایکسیئن ڈیفنس ایسٹ ڈویڑن عامر اکرام، ایکسیئن مرید کے سعادت صدیق، ایکسین کامران عطا، ملک اشفاق پاس ہو گئے، لیسکو کے ڈپٹی منیجر پرکیورمنٹ عاصم ضمیر اور حافظ محمد حسین امتحان سے غیر حاضر رہے۔

لیسکو افسر فیل

مزید :

صفحہ آخر -