7سیٹ والی پیپلز پارٹی پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی ہے، حلیم عادل شیخ 

7سیٹ والی پیپلز پارٹی پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی ہے، حلیم عادل شیخ 

  

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) لیڈر آف دی اپوزیشن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی خود کچھ کرتی ہے اور نہ کرنے دیتی ہے، موٹر وے8 ماہ سے نہیں بن رہی، وزیراعلیٰ سندھ موٹروے کو اپنی زمینوں سے گزارنا چاہتے ہیں،مجھ پر پانچ حملے ہو چکے ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے۔ پنجاب میں 7 سیٹ والی پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی ہے، سندھ میں گذشتہ تیرہ برسوں میں کرپشن کی شرح 44 فیصدہو گئی ہے، بلاول زرداری سندھ کے لوٹے ہوئے پیسے کو پنجاب حکومت گرانے کیلئے اس استعمال کرسکتے ہیں، ایک ماہ قبل بلاول نے امریکہ کا دورہ کیا تھا، افغانستان میں 341 ڈرون حملوں کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں، سندھ حکومت کو کوئی منصوبہ بتاؤ تو کہتے کہ پیسے دے دو، سندھ حکومت صوبے کی عوام کو انصاف صحت کارڈ دینے کے حق میں نہیں، سندھ  میں سب ہو رہا ہے لیکن سکول بند ہیں، سندھ میں زیادتی کے واقعات پر ایکشن نہیں ہوتا، کچے اور پکے کے ڈاکو ؤں کے سرپرست سندھ کے حکمران ہیں، جس دن سندھ کا ہاری کا بچہ پڑھ گیاتو تیر کو ووٹ نہیں ملے گا، ایڈز سے بلاول زرداری کا شہر لاڑکانہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے اسے ڈاکوؤں کی سرزمین بناد یا،سندھ حکومت پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک بن چکی،سندھ کے عوام کو وفاق اور حکومت سے لڑایا جا رہا ہے، سندھ کارڈ کی بجائے صرف پاکستان کاکارڈ چلنا چاہئے، اگلی حکومت سندھ میں پی ٹی آئی بنا رہی ہے، صرف 16 نشستوں کا فرق ہے۔

حلیم عادل شیخ

مزید :

صفحہ آخر -