حکمرانوں کوپہلے سیاسی مخالفین  کیخلاف پر تشدد رویہ ختم کرنا ہوگا

حکمرانوں کوپہلے سیاسی مخالفین  کیخلاف پر تشدد رویہ ختم کرنا ہوگا

  

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر زبیر محمد الخیر نے کہا ہے کہ سوسائٹی میں خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ حکومت خود ہے کیونکہ جب تک حکمران تشدد والی چیزیں یعنی پر تشدد فلمیں بچوں کی پرتشدد گیمز اور خود حکمران بھی جب اپنے سیاسی مخالفین کو دلائل سے قائل کرنے کی بجائے ان کو تشدد اور طاقت سے دبانے کی کوشش کریں گے تو پھر اس طرح سے معاشرے میں بھی تشدد کا رجحان پیدا ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی سب سے بڑی ذمے دار پہلے نمبر پر تو حکومت خود ہے اس کے بعد ہمارے معاشرے کے لوگوں کی بھی انفرادی ذمے داری آتی ہے کہ وہ بھی پر تشدد واقعات کی روک تھام میں اپنا اپنا کردار ادا کریں مگر جب تک حکمران اس پر پہلے خود عمل نہیں کریں گے تو تب تک معاشرے میں تشدد کا رجحان کم نہیں ہو گا اس کے لیئے ہمیں ایسے قوانین اور ایسی پالیساں بنانی ہوں گی کہ جن سے تشدد کے رجحان میں کمی آئے اور ایسا ہم اسلامی نظام کا نفاز کرکے ہی کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر زبیر محمد الخیر 

مزید :

صفحہ آخر -