والدین،میڈیا، معاشرے کے ہر فرد سمیت ہم سب اسکے ذمہ دار ہیں 

والدین،میڈیا، معاشرے کے ہر فرد سمیت ہم سب اسکے ذمہ دار ہیں 

  

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ معاشرے میں موجود کچھ مٹھی بھر عناصر جو کہ خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ اس قسم کی حرکتیں کرکے حکومت کے سب کئے کرائے پر پانی پھیرنے کی کوشش کرتے ہیں ایسے عناصرکو حکومت عبرت کا نشان بنا دے گی اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزائیں دلوائے گی ہم کسی کو بھی پاکستان کا سافٹ امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی نور مقدم کا کیس ہو یا پھر عائشہ ٹک ٹاکر والا ایشو ہو سب کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں جائیں گی،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک آپکا یہ سوال ہے کہ اس کا ذمے دار کون ہے تواس کا زمے دار ہم سب ہیں یعنی والدین ہماری درسگاہیں ہمارا میڈیا اور ہمارے معاشرے کا ہر فرد اس کا ذمے دار ہے ہمیں اپنے بچوں کو وہی تعلیم و تربیت دینا ہوگی جو ہم کبھی دیا کرتے تھے ایسا کرنے سے ہی معاشرے میں بہتری آئے گی۔

مسرت جمشید چیمہ 

مزید :

صفحہ آخر -