افغانستان میں امن خطے کی ترقی کیلئے نا گزیر ہے،ارجمند مقصود

افغانستان میں امن خطے کی ترقی کیلئے نا گزیر ہے،ارجمند مقصود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان چین فارمسیی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ارجمند مقصود نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام معاشرتی سماجی سازگار حالات خطے کی معاشی ترقی کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ عالمی طاقتیں دنیا کی تجارت و صنعت پر حائل پابندیوں کو ختم کرکے مشرق وسطی کے کروڑوں انسانوں کو جینے زندہ رہنے بہتر زندگی گزارنے کا بنیادی حق دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا تناسب صرف ٹرانسپورٹ سیکٹر سے ہی نہیں تمام شعبہ ہائے زندگی سے جڑا ہوا اہم ستون ہے۔پاک افغان بارڈر پر تجارت اور درآمدات و برآمدات سمیت خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فعال کرکے محرومی مایوسی اور ناامیدی کے حالات ختم کرنے کی بنیاد رکھی جائے۔ دنیا معاشی معاشرتی ضروریات اور محرومیوں سے نکل کر آگے بڑھ سکے گی۔ عالمی قوتوں سرمایہ درانہ نظام کے طویل ترین کھیل کے بعد ترقی پذیر ممالک کو اب صنعت و تجارت کا بنیادی اور اولین حق ملنا چاہیئے۔ عالمی معاشی راہداریوں تک مشرق وسطی کے تاجر صنعتکار کو یکساں بنیادوں پر کاروباری حقوق ملنے چاہئیں۔ دنیا کے بدلتے معاشی سماجی تناظر کو سمجھتے ہوئے پاکستان میں صنعت و تجارت کو پرکشش شعبہ ہائے زندگی بنایا جائے۔ جدید اور بہترین سہولیات دے کر کروڑوں انسانوں کی بقا کو بہتر طرز زندگی فراہم کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -