شاہ عالم مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ فوری تعمیر کیا جائے،ملک سلیم

  شاہ عالم مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ فوری تعمیر کیا جائے،ملک سلیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر نائب صدر ملک سلیم نے شاہ عالم سمیت ملحقہ مارکیٹوں بازاروں میں ٹریفک کی بے ہنگم صورتحال کو کنٹرول کرنے اور رش سے پیدا ہونے والے اژدھام سے بچنے کیلئے پارکنگ پلازے کی جلد تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ٹریفک کے بد ترین حالات سے دو چار ہے۔ پارکنگ پلازہ نہ ہونے کے باعث موٹر سائیکل گاڑیوں سے ہر وقت ٹریفک جام کی صورتحال سے تاجر دوکاندار اور خریداری کیلئے آنے والے شہری شدید پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔متعلقہ حکام ضلعی انتظامیہ اس سنگین ترین مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ 

لاہور بھر کی بڑی مارکیٹوں کے تاجروں کو پارکنگ پلازوں کی دستیابی یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کے بدترین عفریت سے نجات دلائی جائے۔ شاہ عالم سمیت اندرون کی تمام مارکیٹوں بازاروں میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کار بزنس مین صنعتکار طبقے سمیت مقامی تاجروں اور کاروباری طبقے در پیش اس پریشان کن صورتحال کا مستقل سدباب کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -