پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا،عمر طالب،شاہد اقبال

  پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا،عمر طالب،شاہد اقبال

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدواران نے اپنے اپنے علاقوں میں کارنر میٹنگز اور جلسوں سے عمر طالب، چوہدری شاہد اقبال، فیصل سعود بھٹی، جاوید ضمیر، بشارت علی، وقاص اسلم بھٹی، حافظ محمد ابرار، رانا شاہ جہاں، محمد امتیاز سندھو، راجہ شہزاد اور استاد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، عوام چوروں کے ساتھ نہیں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ کینٹ کے باشعور عوام 12 ستمبر کو کرپشن اور لٹیروں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونسے گے، امیدواران نے کہاکہ کامیابی کے بعد عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے، پی ٹی آئی ملک سے غربت کا بھی خاتمہ کرے گی اور عوام کو مہنگائی سے بھی نجات بھی دلائے گی، بڑی تعداد میں عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -