بھارت،افغانستان میں شکست کے بعد اپنے زخم چاٹ رہا ہے،محسن مزمل

  بھارت،افغانستان میں شکست کے بعد اپنے زخم چاٹ رہا ہے،محسن مزمل

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدر ی محسن مزمل نے کہاکہ بھارت افغانستان میں شکست کے بعد اپنے زخم چاٹ رہا ہے، بھارت کو افغانستان میں ذلت اور رسوائی کا سامنا ہوا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے، بھارت ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں آئے روز بھارت دہشتگردی کی کاروائیاں کررہا ہے، دنیا اپنا دوغلہ اور منافقانہ رویہ ترک کرکے بھارت کی دہشتگردی کی کاروائیوں کانوٹس لے۔ بھارت جوبھی کرلے اسے ہر محاذ پر ناکامی شرمندگی اور مایوسی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوگا، مودی ہٹلر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -