حلیم عادل شیخ عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں،اعجاز چوہدری

حلیم عادل شیخ عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سینیٹ پاکستان میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر و صدر سنٹرل پنجاب سینیٹراعجازاحمدچوہدری اور اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے ہمراہ سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حلیم عادل شیخ سندھ میں متحرک سیاستدان ہیں۔ عوام کے لئے اسمبلی میں اور باہر آواز اٹھاتے ہیں، ریجن میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے، افغانستان میں 42 سالوں سے حالات مسلسل خراب ہیں اس بدامنی کا شکار پاکستان رہا، وزیراعظم عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہیں، تمام لوگ ملکر افغانستان کے مسئلے کو حل کریں۔ پی ٹی آئی کی حکومت کابل میں پھنسے غیر ملکیوں کوبحفاظت نکالنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

، عالمی برادری کشمیر کے مظالم کو دیکھے مقبوضہ وادی پر بھارت نے دہائیوں سے قبضہ کررکھا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال مشکل ترین رہے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، کورونا کا مقابلہ کیا، بڑی معیشتیں تباہ ہوئیں، اللہ تعالیٰ پاکستان پر خصوصی فضل و کرم ہے، انہوں نے کہاکہ ملکی زرعی پیداوار میں گیارہ سو بلین کا اضافہ ہوا، مہنگائی ہے عالمی مہنگائی کے مقابلے میں کھانے پینے کی اشیاء کے حساب سے پاکستان سستا ملک ہے، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -