گیس،اشیاء خوردونوش کے بعد بجلی مہنگی کرنا قابل مذمت،اشرف بھٹی

گیس،اشیاء خوردونوش کے بعد بجلی مہنگی کرنا قابل مذمت،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)  پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ گیس اور دیگر اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اسے مہنگائی کے مزید سونامی آئیں گے،موجودہ حکومت کے تین سال ملکی تاریخ کے بدترین سال ہیں،قوم نے دیکھ لیا عمران حکومت کی ترجیح عوام نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔ عمران خان اداروں کے سربراہان پر دباؤ ڈال کر سیاسی مخالفین کو اذیت پہنچانے میں مصروف ہیں۔،وفاقی وزرا اپنی وزراتیں چھن جانے کے خوف سے اچھل کھود کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے فسادات کو جنم دیا پنجاب میں عوام اصل تبدیلی کی طرف گامزن ہو چکے ہیں نئے پاکستان والوں کا یوم حساب اب قریب آ گیا ہے، نیک و کاروں نے گھی پیٹرول آٹااور چینی میں ملوث مافیاز کو غریب عوام کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے،تین سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔