تاجر برادری کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،میاں ہارون رشید

تاجر برادری کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،میاں ہارون رشید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے نائب صدر میاں ہارون رشید نے کہا ہے کہ لاہور کی تاجر برادری کے حقوق کی موثر ترجمانی اور مخلصانہ جدوجہد اور کاوشوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مشکل حالات اور سہولیات کی عدم فراہمی کے دیرینہ مسائل پر قابو پانے کیلئے مکمل مشاورت اور تجاویز کے ساتھ، پائیدار حل دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں گے۔ لاہور بھر کی تمام مارکیٹوں کے دیرینہ اور سنگین مسائل کو حل کرتے ہوئے تاجروں کی خدمت کے وعدے کو پورا کریں گے۔ مرکزی تنظیم تاجران نمائشی کاروائیوں اور دعووں کی بجائے عملی اور حقیقی طور پر اپنا کردار نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔  بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ تاجر بھائیوں کو سازگار حالات فراہم کرکے بہترین کاروباری سرگرمیوں کا ماحول فراہم کریں گے۔ تاجر برادری کی ترجمانی، بے لوث خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے تعمیری اور مثبت کردار ہی حقیقی معنوں میں نیک نیتی پر مبنی کاوش ہوسکتی ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور کی قیادت نے گفتار کی بجائے ہمیشہ کردار سے ثابت کیا کہ تاجر برادری کی نمائندگی اور خدمت ہمارا شیوہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -