پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی خدمت، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے لوٹ مار کی،حماد اعوان

  پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی خدمت، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے لوٹ مار کی،حماد ...

  

لاہور(پ ر)تحریک انصا ف کے رہنماء  و چیئرمین پی ایف سی بلدیات اینڈ کمیو نٹی ڈویلپمنٹ پنجاب حماد علی اعوان نے پی پی 155کے مختلف علاقوں کے دورے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی تین سال خدمت کی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے صرف لوٹ مار کی، کرپٹ اور بددیانت اپوزیشن کاٹولہ جلد اپنے سیاسی انجام کو پہنچے گا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے ملک گرے لسٹ میں گیا، انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کررہے ہیں، عوام کو مسائل سے نجات دلانا پی ٹی آئی اولین ترجیح ہے۔

، عوام آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -