وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی،بابر بٹ

وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی،بابر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز الحاج بابر بٹ نے حکومت کی معاشی اور سفارتی محاذوں پر پیش قدمی کو انتہائی قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان نے ذاتی مفاد پر ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح  دے کر محب وطن اور قوم کا غیرت مند قائد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے ملک دشمن عناصر اندرونی و بیرونی قوتوں کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پاکستان سفارتی خارجی محاذوں پر تین سال میں تنہائی سے نکل کر مضبوط حیثیت پر آرہا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -