کپڑے استری کرنے،برتن دھونے سے سخت چڑ ہے، نیلم منیر

  کپڑے استری کرنے،برتن دھونے سے سخت چڑ ہے، نیلم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف ادکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کپڑے استری کرنے اور برتن دھونے سے سخت چڑ ہے۔ایک ٹک ٹاک شو میں اداکارہ نیلم منیر سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں گھر کے کونسے کام کرنا پسند اور کونسے ناپسند ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ انہیں کپڑے استری کرنے اور برتن دھونے سے سخت چڑ ہے، انہیں یہ دو کام نہیں پسندہیں۔اسی دوران شو میں اداکارہ کبری خان نے بتایا کہ انہیں برتن دھونا بہت پسند ہے اور وہ گھر کے برتن دھونا انجوائے کرتی ہیں۔

مزید :

کلچر -