عدنان صدیقی نے بعد از مرگ فنکاروں کو ایوارڈ دینے پر سوال اٹھا دیا

عدنان صدیقی نے بعد از مرگ فنکاروں کو ایوارڈ دینے پر سوال اٹھا دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بعد از مرگ فنکاروں کو سول ایوارڈ سے نوازے جانے پر سوال اٹھا دیا۔انہوں نے دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو اپنے ہنر کی پہچان کروانے کیلئے مرنا کیوں پڑتا ہے؟اداکار نے کہا کہ ہم فنکاروں کو بعد از مرگ عزت دیتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فن کے ساتھ ایک کامیاب زندگی گزاری ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی ۔ یہ 126ایوارڈز 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کے موقع پر دیے جائیں گے۔شوبز شخصیات میں انتقال کرجانے والی نیلو اور دردانہ بٹ کو سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -