تھیٹرز عوام کو سستی و معیاری تفریح فراہم کررہے ہیں، طاہر نوشاد
لاہور (فلم رپورٹر) کامیڈین طاہر نوشاد نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے عوام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے میں تھیٹر ہی سب سے آگے ہیں ہمیشہ کوشش رہی کہ لوگوں کے چہروں پہ خوشیاں بکھیرنے کے ساتھ ان کو ایک پیغام بھی دوں اور خوش قسمتی سے میں اس میں کامیاب بھی رہا ہوں اپنے طور پر مجھ سے جو بھی ممکن ہو سکتا ہے میں بہتر سے بہتر ڈلیور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ہر نوشادنے کہا کہ اگر سٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی پہلو بھی رکھا جائے تو بہت سے معاملات میں بہتری آسکتی ہے اور سٹیج ڈرامہ اس کے لئے سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے ہر اسٹیج دڑامہ میں عوام کے لئے اصلاحی پہلو نمایاں ہو۔