سفارش کے بغیر شوبز میں کام نہیں ملتا، اداکار اشفاق

سفارش کے بغیر شوبز میں کام نہیں ملتا، اداکار اشفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل انوسنٹ اشفاق نے کہا ہے کہ شوبز میں جب تک آپ کے پاس تگڑی سفارش نہ ہو تو آپ کوکسی جگہ کام نہیں ملتا، میں اس تاثر کونہیں مانتا کہ ٹیلنٹ ہوتو لوگ اپنا لوہا منوا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے چار سالوں سے اسی جدوجہد میں ہوں کہ ٹی وی ڈرامہ سیریل کروں مگر جب بھی کسی ڈرامہ ڈائریکٹر،پروڈیوسر سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ مجھے ٹال دیا۔ میں مایوں نہیں ہوں مگر اس بات کا دلی دکھ اور افسوس ہوتا ہے کہ لوگ ایک دوسروں کو اس طرح چیٹ کیوں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور ایک دن شوبز کی دنیا میں اپنا نام بنا کر رہوں گا۔ انوسنٹ اشفاق نے کہا کہ یہاں پر میرٹ کی باتیں کی جاتی ہیں مگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو میرٹ پر کوئی نہیں چلتا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میں میرٹ پر پورا اترتا ہوں مگر مجھے ایک چانس ملے گا تو اپنی صلاحیتیں کسی کو دکھاؤں گا۔ جب تک کسی کو موقع نہیں ملے گا تو وہ اداکار نہیں بن سکتا۔آج بھی جو اداکار ٹی وی اور فلموں میں موجود ہیں ان کو بھی کسی نے چانس دیا تھا اور پھر انہوں نے اپنی محنت سے ثابت کیا کہ ان میں بھرپور صلاحیتیں ہیں۔
مگر آج معاملہ اس کے برعکس ہے لیکن میں ہتھیار ڈالنے والوں میں سے نہیں اور میری کوششیں اور جدوجہد جاری رہے گی جب تک میں اپنی منزل پر نہیں پہنچ جاتا۔

مزید :

کلچر -