مبشر کھوکھر قتل کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  مبشر کھوکھر قتل کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کے کیس میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی،ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایاگیا،ملزموں کوسخت سیکورٹی کے حصار میں عدالت کے روبرو پیش کیاگیا،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے ابھی تک آلہ قتل برآمد نہیں ہو سکا، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جوجلد ہی مکمل کر لی جائے گی، ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کے ڈیٹا کی ڈیٹیل بھی لی جانی باقی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کے مزید 4 روز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے،تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایاملزمان تفتیشی ٹیم کے سامنے  بار بار بیان تبدیل کررہے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدملزموں کو مزید4روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا ۔

مزید :

علاقائی -