سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اے ٹی سی سے سیشن عدالت منتقل کرنے کی استدعاعدم پیشی کی بناء پر خارج 

  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اے ٹی سی سے سیشن عدالت منتقل کرنے کی استدعاعدم پیشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اے ٹی سی سے سیشن عدالت منتقل کرنے کی استدعا درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی کی بنا پر خارج کردی،درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انسداد دہشت گردی کی دفعات عائد نہیں ہوتیں،پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچی تھی،ماڈل ٹاؤن میں کسی قسم کی کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے کیس کو سماعت کیلئے سیشن عدالت بھجوایاجائے۔

مزید :

علاقائی -