لڑکی کوہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) میں لڑکی سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہروز سعید کی عبوری ضمانت میں 3روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کوشامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپولیس نے مقدمہ کاریکارڈ طلب کرلیا ملزم کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ ملزم شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے اس کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
توسیع