چینی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے حکم پرلاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا، مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان 24اگست کواس کیس کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے چینی کی قیمت کے متعلق تمام درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں رجسٹرار آفس کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے وفاق کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ دلائل دیں گے،دوسری جانب سے شوگر ملز مالکان کے وکلا ء اپنے دلائل کا آغاز کریں گے شوگر ملز مالکان نے حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا قدام کو چیلنج کررکھا ہے، یادر ہے کہ سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے متعلق کیس واپس لاہورہائی کورٹ بھجواتے ہوئے 15 روز میں فیصلے کاحکم دے رکھاہے۔
مقرر