مائنز اینڈ منرل سکینڈل کیس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرل سکینڈل کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنماسبطین خان کے کیس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی، ملزم سبطین خان نے گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی،نیب نے سبطین خان اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے،جس میں سبطین خان پر معدنیات میں من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے،عدالتی سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ عوام کے لئے سہولت گاہیں بن رہی ہیں، ہیلتھ کارڈ آ رہا ہے، کسان کارڈ لا رہے ہیں،عوام کی آمدنی بڑھنے پر مہنگائی کم ہوگی، آمدنی نہ بڑھنا اور مہنگائی میں اضافہ خطرناک ہوتا ہے،وزیر اعظم اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی بیان کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام وزیر اعظم پر یقین کرتی ہے اور ان کی بات کو تسلیم بھی کرتی ہے،عوام میں موجود بے یقینی کی صورتحال ضرورہے لیکن آئندہ دو سالوں میں بہتری آئے گی