ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہریوں سے 18لاکھ سے زائد نقدی،زیورات،موبائل فونز،قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

  ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،شہریوں سے 18لاکھ سے زائد نقدی،زیورات،موبائل ...

  

 لاہور(کر ائم رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیاتفصیلا ت کے مطابق  ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زیب کے گھر سے 7 لاکھ 80ہزار کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عاشر حسین کے گھر سے 5لاکھ 10 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، شفیق آباد  میں ڈاکوؤں نے مشہود کے گھر سے 1لاکھ70  ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان، ساندہ میں ڈاکوؤں نے وسیم سے 2 لاکھ 30 ہزار نقدی اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے فقیر احمد سے40 ہزار نقدی اور موبائل فون، نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے یونس سے 60 ہزار کی نقدی اور موبائل فون،گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار سے 20 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، اچھرہ میں ڈاکوؤں نے عامر سے 15 ہزار نقدی اور  موبائل چھین لیامصطفی ٹاؤن اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ پرانی انارکلی،ہنجروال اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -