بدسلوکی معاملہ پرڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کی تفتیشی ٹیم کو شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت

 بدسلوکی معاملہ پرڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کی تفتیشی ٹیم کو شواہد اکٹھے کرنے کی ...

  

لاہور(نامہ نگار)گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے معاملہ پرڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر فاروق حسنات نے تفتیشی ٹیم کو واقعہ کے شواہد فوری اکٹھے کرنے کی ہدایت جاری کردی کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی عائشہ کے پھٹے کپڑوں کو فوری قبضے میں لیا جائے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کوبھی فوری فرانزاک کیلئے بھجوایا جائے تفتیشی افسر کو جاری ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑکی کے مینارپاکستان چوک میں انٹری کا ٹائم لکھا جائے پولیس فائل میں فوری جائے وقوعہ کا نقشہ بنوایا جائے اورمتاثرہ لڑکی کیساتھ آنیوالے لڑکوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں سیف سٹی کیمروں کی تمام متاثرہ لڑکی کی ویڈیوز بھی حاصل کی جائیں،پراسکیوشن نے مزیدہدیات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹس پولیس فائل کے ساتھ لف کی جائیں،شواہد کو درست انداز میں اکٹھے کرنے سے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا سکیں گی۔

ہدایت

مزید :

علاقائی -