مہنگا ئی میں اضا فے کا تسلسل برقرا ر،چینی بھی ملاوٹ شدہ بیچی جانے لگی 

مہنگا ئی میں اضا فے کا تسلسل برقرا ر،چینی بھی ملاوٹ شدہ بیچی جانے لگی 

  

 لاہور لیڈی رپورٹر)صو با ئی دا رلحکو مت میں مہنگا ئی میں روز بروز اضا فہ کا تسلسل برقرا ر ہے تو دوسری جانب چینی ما فیا کا عوام پر ایک اور ”وار“  مارکیٹ میں دستیا ب مہنگی چینی میں بھی غیر معیا ری چینی کی ملا وٹ کر کے بیچی جا نے لگی۔شہر بھر میں مہنگا ئی کے طوفا ن نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اشیا ء خو رو نو ش  کے ریٹ آسما ن سے با تیں کر رہے ہیں  چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے۔تو دوسری جانب چینی میں ملا وٹ کی شکا یا ت بھی سا منے آنے لگی ہیں شہر بھر کے مختلف سٹورز پر دستیا ب چینی میں غیر معیا ری چینی کی ملا وٹ کی جا نے لگی ہے۔ اس حوالے سے روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے شہریو ں احمد، شہر یا ر، زبیر، عمر و دگگر کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو روز بروز ہم پر مہنگا ئی کا بم گرا یا جا رہا ہے تو دوسری جانب اشیا ء میں بھی ملا وٹ کی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت اس کا فوری نو ٹس لے جبکہ دوسری جانب دال چنا، دال مسور اور کالے چنے کی قیمتوں میں دس سے 16 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ سرکاری نرخنامے پر دال چنا کا تھوک ریٹ 115 روپے فی کلو ہے جبکہ اکبری منڈی میں دال چنا کی فروخت 125 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔تھوک ڈیلرز کے مطابق ثابت مسور کی فی کلو قیمت 120 سے بڑھ کر136 روپے فی کلو ہوگئی، مسور کی دال 160 سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی، کالے چنے 120 سے 130 روپے فی کلو ہوگئے۔

 مہنگا ئی 

مزید :

صفحہ اول -