کابل میں پھنسے ملکی،غیر ملکی افراد کو نکال رہے ہیں:فواد چوہدری

کابل میں پھنسے ملکی،غیر ملکی افراد کو نکال رہے ہیں:فواد چوہدری

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا کارکنوں کو قانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے،  مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کے ردعمل میں ہفتہ کو  سماجی رابطے کی  سائٹ ٹوئٹر پر  فواد چوہدری  نے لکھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے پر عملداری کے لیے میڈیا ٹریبونلز سے رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر شق میں تبدیلی منظور ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ کا تحفظ نہیں، غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے،وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ بلیک میلنگ کو اپنا حق قراردے کر اشتہارلینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اب تک 4ہزار افغان شہریوں کو ویزے جاری کر چکا ہے، سفارت کاروں، عالمی نمائندوں اور صحافیوں سمیت 14سو افراد کو پاکستان لایا جا چکا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق  افغانستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان دارالحکومت کابل میں پھنسے ملکی و غیر ملکی افراد کو نکال رہے ہیں،انہوں نے کہا پاکستانی سفارتخانہ 4ہزار افراد کو ویزے جاری کر چکا ہے، سفارت کاروں، عالمی نمائندوں اور صحافیوں سمیت 14سو افراد کو پاکستان لایا جا چکا ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی وہاں کے لوگوں نے کرنی ہے، کابل میں پاکستانی سفارت خانے کا کردار دنیا بھر میں سراہا جا رہا  ہے، افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -