پاک افواج کے ہوتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کوکوئی خطرہ نہیں:پرویز الٰہی

پاک افواج کے ہوتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کوکوئی خطرہ نہیں:پرویز الٰہی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وفاقی وزیر و چیئرمین این سی او سی اسد عمر کی ملاقات۔ وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، ایم این اے چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو پاک افواج کے ہوتے ہوئے کوئی خطرہ نہیں۔ ملک کو اس وقت سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ ملکی سلامتی کے دفاعی ادارے افغانستان کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔ بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد بنایا جائے۔ کورونا ویکسین کی سپلائی اور مرض کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چیئر مین این سی او سی اسد عمر کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا اور ویکسین لگانا ہو گی۔

 پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ اول -