طالبان نے کابل سے نکلنے کا انتظار کرنیوالے 150انڈین شہریوں کو اغوا کیا:بھارتی میڈیا

طالبان نے کابل سے نکلنے کا انتظار کرنیوالے 150انڈین شہریوں کو اغوا کیا:بھارتی ...

  

 نئی دہلی(این این آئی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے 150بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل ائرپورٹ کے باہر سے 150 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے جو کابل سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے۔دوسری جانب طالبان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اغوا نہیں کیا گیا۔کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت نے خوفزدہ ہو کر اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرکے اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا تھا۔انڈین میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ 85بھارتی شہریوں کو لے کر کابل سے لیکر گیا،منگل کو 120 بھارتی شہریوں کو کابل سے بھارت پہنچایا گیا تھا، اب ایک اندازے کے مطابق 450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کیلئے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے۔واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیا تھا کہ کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں۔طالبان نے اپنے شہریوں سے اسلحہ بھی جمع کرنا شروع کر دیا تھا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ 

بھارتی میڈیا 

مزید :

علاقائی -