این سی اوسی اجلاس،بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے کی اجازت 

این سی اوسی اجلاس،بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے کی اجازت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) این سی اوسی نے بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ برسی کے پیش نظر ہندوستانی سکھ یاتریوں کو کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور جانے کی اجازت دے دی۔ ہفتہ کو این سی اوسی کے اجلاس کے دوران کرتارپور راہداری کے ذریعے ہندوستانی سکھ یاتریوں کی نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ستمبر میں بابا گرو نانک دیو جی کی برسی کے پیش نظر ہندوستانی سکھ یاتریوں کرتارپور جانے کی اجازت دی۔اس ضمن میں یقینی بنایا جائے گا کہ صرف مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو (جو کہ ویکسینیشن کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں) پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
سکھ یاتری

مزید :

علاقائی -