ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کے صارفین پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد کر دیا

 ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کے صارفین پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے بڑے ریٹیلرز کے صارفین پر جی ایس ٹی انوائس ٹیکس عائد کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرزصارفین سے شاپنگ پرایک روپیہ اضافی ٹیکس وصول کریں گے، ریٹیلرزپی اوایس سروس فیس کی مدمیں اضافی ٹیکس وصول کرنے کے مجاز ہوں گے،پی او ایس سے منسلک ری ٹیلرزکی معلومات ایف بی آر سسٹم میں اپ ڈیٹ ہوں گی، صارفین کو دی گئی رسیدکی کاپی اورٹیکس ماہانہ کی بنیاد پر ایف بی آر میں جمع ہوگا۔،ایف بی آرتمام بڑے ریٹیلرزسے سیلزٹیکس انوائس پرٹیکس جمع کریگا،ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر ہیڈ آف اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لائے گا۔
ایف بی آر 

مزید :

علاقائی -