آسٹریلیا،لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج،218مظاہرین گرفتار،6 پولیس افسر زخمی

  آسٹریلیا،لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج،218مظاہرین گرفتار،6 پولیس افسر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبور ن(این این آئی)آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بہت سے لوگوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 6 پولیس افسران زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا اور تین افراد کو پولیس پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہزاروں نقاب پوش مظاہرین ہفتہ کی سہ پہر میلبورن کے سی بی ڈی کی سڑکوں پر آگئے اور لاک ڈاؤن کے خلاف نعرے اور زوردار آواز سے موسیقی چلانا شروع کر دی۔ وکٹورین پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 218 مظاہرین کو گرفتار اور 236 کو جرمانے کردیئے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 5452 ڈالر ہے۔
لاک ڈاؤن احتجاج

مزید :

علاقائی -