ہارون آباد:موٹر سائیکل ٹرالے سے ٹکرا گئی، دو بھائی جاں بحق

ہارون آباد:موٹر سائیکل ٹرالے سے ٹکرا گئی، دو بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (نامہ نگار)  ہارون آباد ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2بزرگ شہری زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر نواحی گاؤں 224نائن آر شہباز والا کے قریب رونماء ہوا جس میں موٹر سائیکل ٹرالے کیساتھ ٹکرانے سے دو بھائی مجید اقبال اور رمضان اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرالے کا ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا،دوسرا حادثہ چک 36تھری آر شہید چو ک کے قریب رونما ہوا جس میں ایک کار ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بزرگ خاتون و مرد شدید زخمی ہوگئے،زخمی بزرگ محار شریف سے 431سکس آر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورکاروائی کا آغاز کردیا۔
ٹریفک حادثہ

مزید :

علاقائی -