اسماعیل صابری نے ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا

اسماعیل صابری نے ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا

  

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے سابق نائب وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ہفتہ کوملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا۔ ہفتہ کو ٹی وی سے براہ راست نشر کی جانے والی حلف برداری کی تقریب  میں روایتی مالے لباس پہنے ہوئے  اسماعیل صابری نے ملائیشیا کے بادشاہ سلطان  عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے قومی محل میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔61 سالہ اسماعیل صابری یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن(یوایم این او)کے نائب صدر اور جولائی میں نائب وزیراعظم مقرر ہونے سے قبل سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کی کابینہ میں بطور وزیر دفاع خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسماعیل صابری کواپنی جماعت یوایم این او اورمحی الدین کی حکومت میں  شامل رہنے والی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے انہیں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں سادہ اکثریت حاصل ہوئی۔

  اسماعیل صابری 

مزید :

علاقائی -