پنجاب میں امن کی صورتحال کو خراب کہنا مناسب نہیں، راجہ بشارت

پنجاب میں امن کی صورتحال کو خراب کہنا مناسب نہیں، راجہ بشارت

  

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کی غیر ذمہ دارانہ حرکت کو بنیاد بناکر پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کہنا مناسب نہیں،گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر واقعات میں ملوث کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اپنے بیان میں وزیر قانون رانے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہائی پروفائل کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔خواتین کے لیے محفوظ ماحول کی بات کرنے والوں کو ماڈل ٹاؤن کا واقعہ بھولنا نہیں چاہیے جس میں حاملہ خواتین کے منہ میں گولیاں ماری گئیں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی چیمپئن عظمی بخاری کاش اس وقت بھی وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون کا استعفیٰ طلب کرتیں۔ بلکہ انہوں نے الٹا ملزمان کو تحفظ فراہم کیا اور مظلوم خواتین کے لواحقین آج بھی انصاف کے انتظار میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس بزدار حکومت نے ہر لاقانونیت پر فوری کارروائی کی اور ذمہ داران کو سزا دلوائی۔ 

راجہ بشارت 

مزید :

علاقائی -