صوابی،مغوی بازیاب 2 اغواء کار گرفتار
صوابی (بیورورپورٹ)تورڈھیر پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران دو اغواء کار گرفتار کرکے مغوی بہ حفاظت بازیاب کرلیا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی مقدمہ محمد ابراہیم سکنہ جہانگیرہ حیات آباد نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی محمد اسلم کو مبینہ طور پر وقار احمد،شاہد اور دو نامعلوم ملزمان نے جو مسلح بہ پستول تھے، کو پستول کی نوک پر رقم کے لین دین پر زبردستی موٹرکار میں بٹھا کر اغواء کیا۔اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو اغواء کاروں کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔جس پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان وقار احمد سکنہ گندف اور شاہد سکنہ مردان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف زیر دفعات 365/34مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا جا کر مزید تفتیش جاری ہے.