تخت بھائی،جرگہ کی کوششیں بارآور،فریقین میں دشمنی ختم

تخت بھائی،جرگہ کی کوششیں بارآور،فریقین میں دشمنی ختم

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)   دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔کاٹلنگ روڈ شیخانوں کلے  میں دو فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔ جبکہ اس موقع پر  ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ فریق اول سے حاجی حسین خان،  ابرار خان،  امام سید اور نور محمد وغیرہ شامل ہے۔ فریق دوم سے حاجی ہستم خان، حاجی ظاہر شاہ،  گوہر خان وغیرہ شامل ہیں۔ جب کہ جرگہ ممبران سے لیاقت شاہ عرف شاہ جی سکنہ جبر،  شمس الرحمن لنڈے شاہ، اور عمران علی شاہ مردان شامل ہیں۔ راضی نامہ تقریب سے علاقائی عمائدین، علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ جرگہ ممبران کی کوششوں سے راضی نامہ ہو گیا دونوں فریقین نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا اور ایک دوسرے کو اللہ تعالی کے لیے معاف کر دیا اور آج کے بعد بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا اور آئندہ کے لیے ایک دوسرے کے درد اور تکلیف اور خوشی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے آخر میں جرگہ ممبران کی کوششوں سے ایک دوسرے کے گلے مل گئے علاقہ میں خوشی سے اللہ اکبر کے نعرے لگنے لگے اس موقع پر سینئر صحافی احمد زادہ مہمند  اور تھانہ شنکر کے پولیس اہلکار بھی موجود تھے-

مزید :

پشاورصفحہ آخر -