صوابی،بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،اشتہاری 3سہولت کار 27مشتبہ گرفتار

صوابی،بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،اشتہاری 3سہولت کار ...

  

 صوابی(بیورورپورٹ)یارحسین پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئیایک اشتہاری،تین سہولت کار 27مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایت پر دیہہ یارحسین و دیگر ملحقہ علاقہ جات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیر نگرانی ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان اور ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان بھاری نفری پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی گئی۔سرچ اپریشن علاقہ یارحسین،دوبیان،یعقوبی،نظر بانڈہ،سوڈھیر،غازی کوٹ و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی۔سرچ اپریشن میں چوکی انچارجان،ایلیٹ فورس،آرآر ایف سکواڈ،بی ڈی ایس،لیڈی کنسٹبلز اور دیگر ضلعی پولیس نے شرکت کی۔متعدد گھروں کی چیکنگ بذریعہ لیڈی کنسٹبل کی گئی۔19افراد کی ویریفکشن بذریعہ crvsسسٹم کی گئی۔جبکہ جرائم پیشہ افراد کو سہولت و پناہ دینے والے 03 افراد کو دھرلیے۔گرفتار شدہ افراد سے 1عدد کلاشنکوف, 03 پستول بمع درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے۔مشکوک افراد کی کریمنل ریکارڈ چیک کرکے کلیئر ہونے پر چھوڑ دئیے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -