انڈسٹریز مالکان کو مزدوروں کی بہبود کا کوئی احساس نہیں:لعل ولی ّآفریدی

انڈسٹریز مالکان کو مزدوروں کی بہبود کا کوئی احساس نہیں:لعل ولی ّآفریدی

  

 باڑہ(نمائندہ پاکستان)انڈسٹریز یونین کے ساتھ مزدوروں کا کوئی احساس نہیں باڑہ کے اردگرد مختلف فیکٹریوں کے مالکان صرف پیسہ کمانے لگے ہیں غریب مزدوروں کے زندگی سے کھیلنا بند کریں مزدور کو مکمل سہولیات دیکر روزانہ فیکٹریوں میں ان کے زخمی،جلنے اوراموات کا سلسلہ بند کیا جائے بعض فیکٹریوں میں مزدوروں سے مشقت زیادہ جبکہ کم تنخواہیں مزدوروں کے حقوق عصب کرنا ہے مزدوروں کے حقوق کیلئے ہر حد تک جائینگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پی ٹی آئی ضلع خیبر لعل ولی آفریدی نے باڑہ پریس کلب دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ باڑہ کے اردگرد مختلف فیکٹریوں میں مزدوروں کو سہولیات نہ ہونے کے باعث آئے روزمزدوروں کے جلنے،زخمی اور اموات کی خبر آتی ہے جو کہ یہ واقعات سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پیش اتے ہیں انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے حقوق عصب کرنا اور ان کے ساتھ ظلم  بند کیاجائے۔انڈسٹریز یونین مزدوروں اپنا قبلہ درست کرکے سہولیات دیئے جائے ورنہ جلدباڑہ میں فیکٹریوں کے مالکان مزدوروں کوسہولیات نہ دینے اورمشقت زیادہ جبکہ کم تنخواہیں دینے کے خلاف جلد ہزاروں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر آنا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -