ونر ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے مین آف دی میچ کھلاڑی آصف آفریدی کا باڑہ پہنچنے پر شاندار استقبال

 ونر ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے مین آف دی میچ کھلاڑی آصف آفریدی کا باڑہ پہنچنے پر ...

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کی ونر ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے مین آف دی میچ کھلاڑی آصف آفریدی کا باڑہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،کثیر تعداد میں لوگوں نے انکا پر تپاک استقبال کیا ہار پہنائے اور ان پر گل پاشی کی گئی۔ اور جلوس کی شکل میں باڑہ پریس کلب لایا گیا اس موقع پر باڑہ پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر و پی سی بی ضلع خیبر کے ہیڈ بالر کوچ اور راوالاکوٹ ہاکس کے بالر کوچ ریاض آفریدی، راوالاکوٹ ہاکس کے ایم ڈی طارق شلوبر قومی کونسل کے چیئرمین عبدالغنی آفریدی، مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ، اصغر آفریدی اور سماجی کارکن بشیر احمد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرکٹر آصف آفریدی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر ان کو سہولیات میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے گئے تو ہر میدان میں اپنیملک و قوم کے نام روشن کرسکتے ہیں۔ کے پی ایل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے آخری اوور مجھے دیتے ہوئے کہا کہ فائنل ہمارے ہاتھ سے نکل رہا ہے لیکن اللہ کے فضل سے میرے آخری اوور نے فائنل ٹائٹل ہمارے نام کردیا۔ اس موقع پر دیگر شرکا نے بات کرتے ہوئے کہا حکومت قبائلی علاقوں میں کھیلوں کیمیدانوں کی ضرورت ہے اگر حکومت یہاں پر کھیلوں کے لئے مواقع پیدا کرے تو وہ دن دور نہیں کہ قبائلی دنیا میں اپنا نام پیدا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -