ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا سپین خاک میں ترقیاتی کام ادھورے چھوڑنے کا نوٹس

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا سپین خاک میں ترقیاتی کام ادھورے چھوڑنے کا نوٹس

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)پبی پچھلے دِنوں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے سپین خاک میں ادھورے چھوڑے گئے سیوریج لائن اور گلیوں میں ناقص میٹریل کے استعمال /نکی پْل سڑک کے ابتر صورتحال کا نوٹس لیا تھا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃالعین  وزیر کے دورہ کرنے اور سی اینڈ ڈبلیو۔ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نوشہرہ کے افسران کو رپورٹ کرنے کے بعد سی اینڈ ڈبلیو نوشہرہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نکی حوڑ پْل روڈ کو کسی بڑے حادثے سے قبل مرمت کرکے ٹریفک کے لیئے بحال کردیا جس پر اہل علاقہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور سی اینڈ ڈبلیو نوشہرہ کا مشکور ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -