مردان،بخشالی میں خواتین  کے تنازعہ پر ایک شخص قتل

مردان،بخشالی میں خواتین  کے تنازعہ پر ایک شخص قتل

  

مردان(بیورورپورٹ) بخشالی میں مستورات کے تنازعے پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا درب کلے بخشالی کے رہائشی لطیف الرحمان نے تھانہ چورہ پولیس کو بتایاکہ وہ گھر میں موجودتھا اطلاع ملی کہ درب کلے روڈ پر اس کے25 سالہ بیٹے شاہ فیصل کو قتل کیاہے آکر دیکھا تومیرابیٹا قتل شدہ پڑا تھا پولیس کو مزید بتایاکہ اس مبینہ ملزمان فیض الاکبرساکن دوبیان اور عبدالرفیق ساکن بخشالی موٹرسائیکل پر آکرمیرے بیٹے پر فائرنگ کی ملزمان کے ساتھ مستورات کے تنازعہ چلا آرہاتھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -