تہکال اور آس پاس کے علاقوں میں آئس ومنشیات فروخت کرنیوالاملزم گرفتار

 تہکال اور آس پاس کے علاقوں میں آئس ومنشیات فروخت کرنیوالاملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے تہکال اور ملحقہ علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو آئس و منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور 110 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان کو خفیہ زرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تہکال کی حدود منشیات فروش اپنے مکروہ دھندے میں ملوث ہے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم بیلتون ولدلعل باز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور 110 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -