وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کی پوری دنیا معترف ہے:شوکت علی یوسفزئی

وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کی پوری دنیا معترف ہے:شوکت علی یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا اور افغانستان میں امن سے پاکستانی تجارت کیلئے سنٹرل ایشیاء کے دروازے کھل جائینگے جس سے پاکستان معاشی طور پر مظبوط ہوگااور اس سے خیبرپختونخواہ تجارت کا ہب بننے والا ہیں،وزیرعظم عمران خان کی سیاست کو دنیا مان چکی ہے اور عالمی فورم پر کس طرح انھوں نے پاکستان کا آواز اٹھایا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن چکا۔پاکستان دنیا میں اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کے روز یونین کونسل پیرخانہ میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،شمولیتی تقاریب میں انھوں نے مختلف لنک سڑکوں کی تعمیر،پختگی،پینے کے صاف پانی کے منصوبوں سمیت کئی لاکھوں روپے کے اعلانات کئے جبکہ بانڈہ دولت کلے میں ان کے فنڈدو کروڑ سے مکمل شدہ گورنمنٹ مڈل سکول کا افتتاح کیا اور وہاں مختلف کلاسز میں طلباء سے ملے اور ان سے مسائل دریافت کیے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں دیگر شعبوں کیطرح تعلیمی نظام میں بھی سخت فقدان کا سامنا ہے اور ہر سال اس حلقے میں نئے سکول کی تعمیر کی جارہی ہیں جس سے تعلیمی نظام میں خاطرخواہ بہتری آئے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ کی پسماندگی کیخلاف جنگ لڑرہا ہوں اور انشاء اللہ شانگلہ کو مثالی ضلع بناؤنگا،ماضی میں جان بھوج کر شانگلہ کو پسماندہ رکھا گیا۔شانگلہ میں لوگوں کی مسلسل شمولیتوں سے اس بات کی غماضی ہے کہ لوگوں کا اعتماد بحال ہیں اور عوام وزیرعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکررہے ہیں۔۔