صوابی،نارکوٹکس فورس کی کارروائی،ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

صوابی،نارکوٹکس فورس کی کارروائی،ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

  

 صوابی (بیورورپورٹ)نارکوٹکس ایراڈیکشن ٹیم  نے ایک کارروائی کے دوران  3238گرام چرس،110گرام آئس،140800روپے  ریزگاری رقم اور دو عدد پستول  برامد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے وژن ''منشیات سے پاک خیبرپختونخوا'' کیمطابق ضلع صوابی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب خان  کی ہدایت پر منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نورالامین خان کی نگرانی میں نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی انچارج انسپکٹر اکبر علی بمع ٹیم نے  تھانہ کالوخان  کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  منشیات فروشوں یاسین سکنہ شیخ جانہ،زری زمان اور عامر سید سکنہ منصور آباد کے ٹھکانوں پر کامیاب چھاپہ زنی کرکے  مجموعی  طور 3238گرام چرس،110گرام آئس،140800 ریزگاری رقم اور دو عدد پستول  برامد کیے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -