تخت بھائی،کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی،مثبت کیسز میں اضافہ

تخت بھائی،کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی،مثبت کیسز میں اضافہ

  

 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)  کرونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے روکنے کا نام ہی نہیں لیتا کرونا وائرس سے تخت بھائی بار کے سابق نائب صدر اور ڈی ار سی ممبر  حاجی رفیق خان مہمند شہید ہو گئے جبکہ کرونا وائرس سے دو دنوں کے دوران مزید 63افراد متاثر ہو گئے ہیں اور ائے روز کرونا سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہو رہا ہے563تک پہنچ گئی ہیں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد  لیکن اس کے باوجود بھی کوئی بھی ایس او پیز پر عمل دارمد کرانے کے لئے تیار نہیں سرکاری اداروں اور پرایؤیٹ اداروں میں بھی ایس او پیز کی دھجیاں آڑا رہے ہیں انتظامیہ نے بھی انکھیں بند کرکے خواب خرگوش کے نیند سو کر خراٹے لے رہے ہیں کرونا رسپانس کے ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے تمام عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری سرکاری ہسپتالوں میں جاکر حفاظتی ویکسین لگایں اور اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی محفوظ بناکر ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اگر عوام نے اسی طرح ایس او پیز کونظر انداز کیا گیا تو ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ جائے گا کرونا وائرس کے چوتھی لہر میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو نا لمحہ فکریہ ہیں 18اور19اگست دو دنوں میں 229افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں کرونا وائرس سے مزید 63افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں مسماۃ گل ناز،حمید اللہ خان،مسماۃ سلمہ بی بی، مسماۃ دلشاد بی بی،حسن غنی،محمد کاشف خان،مرسلین خان، انعام خان،لقمان خان،عدنان خان،مسماۃ زاہدہ بیگم،مسماۃ کشمالہ،مسماۃ فریال بیگم،طارق خان،نصراللہ خان،جمشید خان،مسماۃ لیلیٰ نوشین،مسماۃ شمیم بی بی،محمد طاہر،محمد جان،دلبر شاہ،مسماۃ فضلیت،مسماۃ پروین،نذر حسین،کامران خان، مسماۃساحرہ بانو،مسماۃ شمع بی بی،مسماۃ رضیہ بی بی،مسماۃ فائزہ بی بی،مسماۃ عالیہ،مطیع اللہ،آمنہ بی بی،اعتزاز حسن،عبد الناصر،مسماۃ سلطان بی بی،امیر حسن،سمیع اللہ خان، عمران خان، سردار ظفر،وسیم خان، شاہ سلطان خان، سید امین،مسماۃ لیلیٰ نوشاد، محمد سعید،فضل بلال،شیراز خان، والدہ جہان زیب خان، مسماۃ بشرہ بی بی، مسماۃ رضیہ بی بی، محمد یار خان، کاکی خان، آمان خان،مسماۃ ظہرہ ریاض،نیاز محمد،رازق خان، محبوب خان،مسماۃ رحیم بی بی،محمد صالح،ڈاکٹر صفدر خان،فضل واحد خان، مسماۃ بحت فری،مسماۃ نو الہدہ،اور محمد عارف خان شامل ہیں کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے اب تک 563افراد متاثر ہو چکے ہیں کرونا وائرس کی چوتھی ضلع بھر میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ضلع اور تحصیل انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتے کرونا رسپانس کے ڈاکٹر سید قاسم شاہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ خدا را اپنے بچوں اور خوتین کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی ویکسین اور ایس او پیز پر فوری طور پر عمل دارمد شروع کریں ورنہ حالات مزید گھمبیر ہو جائینگے اور پھر کرونا کو کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا یاد رہے کرونا وائرس سے تخت بھائی بار کے چار وکلاء شہید ہوگئے ہیں -

مزید :

پشاورصفحہ آخر -