باڑہ،چھت اور دیوار گرنے سے نوجوان اور بچے سمیت 2جاں بحق، 2زخمی

باڑہ،چھت اور دیوار گرنے سے نوجوان اور بچے سمیت 2جاں بحق، 2زخمی

  

 باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ میں کمرے کی چھت اوردیوار گرنے سے نوجوان اور بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچیوں سمیت ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ واقعات کے مطابق ضلع خیبرتحصیل باڑہ کے نواحی حاجی ریدی گل روڈ اچینی ایریا شلوبر باڑہ میں موسلا دار بارش سے حاجی دولت کے مکان کی چھت گر گئی اور ملبے تلے افراد دب گئے، ریسکیو  1122کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئی۔ اور انہوں نے امدادی کاروائی شروع کرکے  دو بچیوں پانچ سالہ عائشہ اور چار سالہ اقرا ولد عبدالسلام اور زوجہ ہادی حسین اور ڈھائی سالہ اسامہ ولد عبدالسلام عمر کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسامہ ہسپتال لے جاتے ہوئے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ دوسری جانب منڈی کس سپاہ میں نوجوان نور شاد ولد امیر جان ذخہ خیل دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے اس کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -