مردان،کورونا کے وارتیز،2دن میں 3افراد جاں بحق، تعداد 450ہوگئی

مردان،کورونا کے وارتیز،2دن میں 3افراد جاں بحق، تعداد 450ہوگئی

  

 مردان(بیورورپورٹ) مردان میں کورونا کے وار تیزہوگئے، گذشتہ دودن میں مزید 3 افراد لقمہ اجل بن گئے تعداد 450ہوگئی18طالبات اوردوٹیچرز سمیت 66نئے مریض سامنے آگئے لڑکیوں کے 5 سرکاری سکول دس دن کے لئے بند کر دیئے گئے شہر میں وباء کی شرح 8.8فیصد رہی کل پیر سے تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8بجے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاجمعہ اور ہفتے کو دودن چھٹی ہوگی تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج برائے خواتین مردان میں چودہ طالبات ایک ٹیچر اور دو کلاس فور میں وائرس کی تصدیق کے بعد کالج کو دس دن کے لئے بند کردیاگیا اس طرح گورنمنٹ گرلز مڈل سکول عید گاہ روڈ میں چار طالبات اور دوٹیچروائرس سے متاثرہونے پر سکول بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گورنمنٹ ہائیر سکینڈر ی سکول غلہ ڈھیر اور ورکنگ فوکس گرائمر سکول پہلے ہی بند کیے جاچکے ہیں ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت سمیت تمام آفیسران کی چھٹی منسوخ کردیں صوبائی حکومت نے کورونا کیسسز میں اضافے کے تناظر میں جن 9اضلاع میں کاروبار محدود کرنے اور دودن مکمل بند رکھنے والے کافیصلہ کیاہے مردان بھی ان اضلاع میں شامل ہے فیصلے پر 23اگست کل پیر کے دن سے عمل درآمد ہوگا ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں ماسک پہننا لازمی قراردیاگیاہے مزارت فوری طورپر بند کردیئے گئے ہیں تمام دفاتر میں حاضر پچاس فیصد ہوگی کمرشل کاروباری سرگرمیاں رات 8بجے بند جبکہ جمعہ اور ہفتے کو مکمل چھٹی ہوگی شادی کی ان ڈور تقریبا ت پرپاپندی لگادی گئی ہے تاہم 300مہمانوں کی آؤٹ ور اجازت ہوگی پاپندیوں سے میڈیکل سٹور،ویسکینیشن سنٹرز،پٹرول پمپ،اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلیں رہیں گی تمام تفریحی پارکس،واٹر سپورٹس اورسوئمنگ پول بندرہیں گے جبکہ پبلک پارک ایس اوپیزکے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانے جیمز اور تفریحی پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی دریں اثناء ایک اور اعلامیے میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے ڈاکٹروں اورمحکمہ صحت کے اہلکاروں سمیت تمام آفیسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر اپنی ڈیوٹیوں پر موجودرہنے کے ہدایات دی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -