بلاول بھٹو کی گوادر میں چینی شہریوں  کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت 

بلاول بھٹو کی گوادر میں چینی شہریوں  کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ و سکیورٹی کے متعلق حکومتِ چین کے خدشات دور کرے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ملک بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ و سکیورٹی کے متعلق حکومتِ چین کے خدشات دور کرے۔ پی پی پی چیئرمین نے دہشت گرد حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثر ہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -