کے پی کی حکومتی ٹیم میں نئے وزرا، مشیر اورمعاونین خصوصی شامل کئے جانے کا امکان 

کے پی کی حکومتی ٹیم میں نئے وزرا، مشیر اورمعاونین خصوصی شامل کئے جانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)خیبر پختون خوا کابینہ میں نئے وزراومشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے  وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملاقات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو گرین سگنل دے دیا ہے،کابینہ اور حکومتی ٹیم میں ایک سابق وزیر جب کہ 3نئے چہرے شامل ہوں گے، جن کی حلف برداری آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے، نئے وزرا اور حکومتی ٹیم میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانے والے افراد  کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور اور نوشہرہ سے ہوگا۔
کے پی 

مزید :

صفحہ اول -