میاں چنوں، تلمبہ کو موٹر وے سے ملانے کیلئے دورویہ سڑک بنانے کی منظوری

میاں چنوں، تلمبہ کو موٹر وے سے ملانے کیلئے دورویہ سڑک بنانے کی منظوری

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے میاں چنوں  اور تلمبہ کو موٹر وے سے ملانے کے لئے 30 کلومیٹر طویل دوریہ سڑک بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ میاں چنوں سے لاہور ملتان موٹر وے پر عبدالحکیم انٹر چینج تک دوریہ سڑک بنانے کے لئے ابتدائی طور پر 2    ارب  35 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فرموں اور کمپنیوں سے پری کوالیفکیشن طلب کر لی گئی ہیں۔ میاں چنوں کو موٹروے سے ملانے کے لئے تلمبہ کو بھی شامل کیاگیاہے اور تلمبہ کے راستے دوریہ سڑک بنائی جائے گی۔ حکومت پنجاب نے میاں چنوں کو موٹر وے سے ملانے کے لئیدوریہ سڑک بنانے کاکام ہائی وے ملتان سرکل کو سونپ دیاہے۔سڑک منصوبہ پر کام کرنیوالی فرموں سے 6    ستمبر تک پری کوالیفکیشن طلب کر لی ہیں۔

سڑک

مزید :

صفحہ اول -